کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئینی اداروں کا ساتھ دیا ہے۔ آئینی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی میں عدلیہ کا اہم کردار ہے۔ پیپلزپارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کی ہے۔
رہنما پی پی سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سخت فیصلے آئے لیکن پارٹی نے کبھی عدلیہ کو ٹارگٹ نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ عدلیہ میں پیش ہو کر جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسعود الرحمٰن کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ مسعود الرحمٰن کی تمام پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی ہے۔