پیپلزپارٹی عوام کا اور دیگر پارٹیاں اپنا سوچتی ہیں۔ آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو

سکھر (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کا اور دیگر پارٹیاں اپنا سوچتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے سکھر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میری سالگرہ ہے اور اس موقع پر ایک ہی خواہش ہے کہ آپ آٹھ فروری کو تیر کو ووٹ دیں۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آپ کیلئے جدوجہد کرے گا، آٹھ فروری کو آپ بلاول کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔ ہم لوگوں کی مشکلات آسان کرنے کیلئے سیاست کرتے ہیں، بینظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے