مرتضی وہاب

پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے نکلنا چاہئے، پیپلزپارٹی خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے کام بھی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب فٹ بال گراؤنڈ کلفٹن پہنچے، انڈر 19 گرلز کے درمیان فٹ بال میچ کے فائنل کو دیکھا اور انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کا کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینا صحت مند رجحان ہے، کراچی میں ویمن ان پاورمنٹ فٹ بال کپ کا انعقاد ہوا، یہ ایک خوشگوار جھونکا ہے، خواتین کو ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملنا چاہیے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف ٹورنامنٹ اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، مختلف کھیلوں سے وابستہ لڑکیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی سربراہی کرکے خواتین کو اعتماد بخشا۔ دنیا بھر میں خواتین ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کی حامل ہیں، کراچی کی رونقیں بحال کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے