اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپیل میں جائے گی تو انہیں بلے کا انتخابی نشان مل جائے گا۔
مولانا عبدالغفورحیدری کا مزید کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو پھر سے ہم پر مسلط کیا جائے گا؟۔ تمام ترتحفظات کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات ہوگی، پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔
Short Link
Copied