کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات 8 فروری سے آگے لیجانے کی حمایت نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری سے آگے لے جانے کی باتیں کرنے والے عدالت کی ہتک کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، اگر عام انتخابات کی 8 فروری کی تاریخ تبدیل ہوئی تو یہ عمل سپریم کورٹ کے وقار پر سوالیہ نشان ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ ملک میں الیکشن کو ملتوی کرنے کی باتیں شروع ہوچکی ہیں جس کی شروعات مولانا فضل الرحمن نے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نگران حکومت صرف تین ماہ حکومت کرسکتی ہے، الیکشن کے بنا ملک اس وقت عوام کے پاس نہیں ہے عوام سے چھینا ہوا ہے۔
Short Link
Copied