اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کو کوسنا بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا انتخابات جلدی کرانے کا واویلا اصل میں انتخابات سے راہ فرار ہے، ہمارے موسمی حالات پر تحفظات سے سیخ پا ہوناحیران کن ہے۔
اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بھی انتخابات کی تیاری شروع کردے، ایسا نہ ہو پھر کہیں کہ تیاری کا موقع نہیں ملا۔ بلاول بھٹو اپنے لئے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ کررہے ہیں، ان کو اتنی کیا جلدی ہے، وہ وزیراعظم بن ہی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں لاڑکانہ کی سیٹ لیول پلینگ فیلڈ ہی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو ملی، مردم شماری کے حق میں ووٹ دیتے وقت فائدہ نظر آیا تو ووٹ دے دیا۔
Short Link
Copied