پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں عنقریب کمی کرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی، جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے عنقریب خوشخبری سنانے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بغیر 16 جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 15 روز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے