پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

پیٹرول

اسلام آباد (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254.63 ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 پر برقرار ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے