اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ، اور قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کردیے۔ مصدق ملک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں، کوئی بندش نہیں لگائی، 15 فروری کو قیمت کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے یہ بھی کہاکہ نے کہا کہ 15 فروری سے قبل قیمت میں ردوبدل نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں پیٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آرہی ہے اور بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں۔