پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات کے پیش نظر 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مؤخر ہوسکتی ہے اور قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ جب سے اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا منصب سنبھالا ہے روپے کی قدر میں آئے روز مزید بہتری آرہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے