پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ چند روز میں کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم نومبر 2024ء سے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 3 روپے کی کمی متوقع ہے۔

کمپنیز ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی تعین 31 اکتوبر تک کے عالمی نرخ میں اتار چڑھاؤ سے جڑا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے