پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ نمایاں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔ بشرطیکہ پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے اور حتمی شرح تبادلہ کے حساب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کو مدنظر رکھا جائے۔

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 16 ستمبر سے 249.10 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 252.75 روپے ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے