پیغمبرِ اسلام ﷺ نے معاشرے میں مساوات و انصاف قائم کرنا سکھایا، بلاول

بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام ﷺ نے معاشرے میں مساوات و انصاف قائم کرنا سکھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ نبیٔ مہربان ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کا پیغام انسانیت کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔

واضح رہے کہ آج سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں چھوٹی بڑی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ہر جانب روشنی اور فضا میں درود و سلام کی صدائیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے