کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی سے دنیا بھر کے مسلمانوں اور ہر اہل ایمان کی دل آزاری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھارتی انتہا پسند کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسند مودی کے پیروکار کی طرف سے مسلمانوں کی دل آزاری سیکولر بھارت کی نفی ہے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کے خلاف مسلمان ممالک کی طرف سے مودی سرکار کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یغمبر اسلام کے شان میں گستاخی سے ہر اہل ایمان کی دل آزاری ہوئی ہے۔
Short Link
Copied