لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پیشگوئی کر رہی ہوں فتنہ ختم ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے، مہنگائی نیچے آرہی ہے۔ فتنے کی فتنہ بازیوں کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، پچھلے 5 سال نالائقوں اور دہشتگردوں کی حکومت تھی جس سے ملک کا نقصان ہوا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں سے گندم خریدنا ایک فراڈ نظریہ ہے، کسانوں کے مسئلے صرف نعروں سے حل نہیں ہوتے، کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے گا، کسی کے ہاتھ بلیک میل نہیں ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسان سے گندم آڑھتی خریدتا ہے، حکومت نہیں خریدتی، کسانوں کو ان کی محنت کا صلہ دینا چاہتے ہیں، کسانوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے بلا سود قرض دیا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied