عظمی بخاری

پہلی بار قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا جا رہا ہے، وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں پہلی بار بقر عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں بہترین انتظامات پر انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کر دیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے موقع پر عوام کو بہترین سروسز فرام کی ہیں، صوبائی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کے عملے اور سیکیورٹی ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے وزیر ِاعلیٰ کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے، جانوروں کی آلائشیں بر وقت اٹھائی گئیں اور سڑکوں کی دھلائی کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کو بہترین سروسز فرام کرنے، امن و امان قائم رکھنے اور صفائی کے بہتر انتظامات پر تمام متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے