پہلگام حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش پاکستان کا مثبت قدم ہے۔ شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش پاکستان کا مثبت قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ مودی حکومت واقعی سچ جاننا چاہتی ہے تو شفاف تحقیقات قبول کرے، بھارت کی نئی پالیسی جنگی جنون کی عکاس بنتی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دلی نے لاپرواہ حکمت عملی کا راستہ چنا تو پاکستان تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے