کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے پی ٹی آئ والے بس وہمات پر ہی گزارا کررہے ہیں ۔ خیا ل رہے کہ انہوں نے یہ بات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے پی ٹی آئی والے بس وہمات پر ہی گزارا کررہے ہیں ، جیسے سفارتی کیبل میں دھمکی ہونے کا وہم۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ بائیس منحرف ارکان کا شہباز شریف کے حق میں ووٹ دینے کا وہم ۔
واضح رہے کہ وزیر بدلیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اور تو اور ہٹلر اور ٹرمپ کے متعلق بیان کو عمران خان سے ملانے کا وہم ، پھر ردعمل دیتے ہیں اور بعد میں مُکر جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی پر طنز کے خوب نشتر چلائے۔