پولیس چوکی

پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق

پشاور (پاک صحافت) پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ رات گئے پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں پیش آیا، جہاں پولیس چوکی پر نا معلوم حملہ آوروں نے اسنائپر گن سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سعید خان کے نام سے ہوئی جس کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں کیپٹیل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان اور دیگر پولیس افسران ،اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے