پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے رات کی تاریکی میں حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں مشترکہ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ پولیس نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کو پسپا کردیا، دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرا ہوگئے۔

ڈی پی او خیبر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کرکے دیا اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا، چیک پوسٹ پر 10 منٹ تک شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کارروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ایف سی کا جوان شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے