لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے بیس حلقوں میں کل ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ آج لاہور کے حلقے فیکٹری ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکن سے دو سو شناختی کارڈ برآمد کرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 4 حلقوں میں کل ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے جس میں حلقہ پی پی 168 بھی شامل ہے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالد سندھو نامی پی ٹی آئی کارکن کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضہ سے 200 شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شناختی کارڈکے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ ملزم خالد سندھو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو دو اور کسی کو تین ہزار روپے دینا تھا۔
Short Link
Copied