احسن اقبال

پورے ملک میں نیب گردی کا ایجنڈا چل رہا ہے، احسن اقبال

گوجرہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  نیب عمران خان کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔نیب کو چینی آٹے والے نظر نہیں آتے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر پورے ملک میں نیب گردی کا ایجنڈا چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نیب گردی کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت تقریروں سے چل رہی ہے، پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ چھینا گیا۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جمہوریت کی حامی ہے، تمام جمہوری قوتیں مل کر بیٹھی ہیں۔ خیال رہے کہ افغانستان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے، خود کو غیر جانبدار رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن صفدر

قائد ن لیگ جلد خیبرپختونخوا سے سیاسی مہم کا آغاز کرنیوالے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پشاور (پاک صحافت) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد قائد مسلم لیگ ن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے