کراچی (پاک صحافت) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے عمر ایوب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ گھڑی چور کون ہے، کرپشن پرکون گرفتار ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمر ایوب، کرپٹ پریکٹس پر آپ کا قائد جیل میں ہے، کے پی میں دیوالیہ تحریک انصاف کے دور میں ہوا۔نانہوں نے کہا کہ اس وقت کے پی حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، تحریک انصاف کے دور میں فرح گوگی سمیت دیگر کردار سامنے آئے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ عمر ایوب نے ہر 5 سال میں پارٹی بدلی، یہ جن کے ساتھ حکومتوں میں رہے آج انہی کے خلاف بول رہے ہیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، جب سیلاب میں سندھ ڈوبا تو مراد علی شاہ نے دن رات محنت کی۔
Short Link
Copied