کراچی (پاک صحافت) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ پورا پنڈ بھی مرجائے تو کراچی میں پی ٹی آئی کا میئر نہیں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہم نے کیسے لڑے ہیں یہ سب جانتے ہیں، حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی خامیاں دور کی جائیں، حلقہ بندیاں بہتر ہوجائیں اس کے بعد الیکشن کرایا جائے۔
خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ 2 سال گزر جانے کے باوجود کیوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی خاموش رہیں، ہم ایسا میئر نہیں چاہتے جس کے پاس اختیارات نہ ہوں، چاہتے ہیں جس جماعت کا بھی میئر آئے وہ با اختیار ہو، جانتے ہیں پی ٹی آئی کو ووٹ بینک اور سیٹیں دلوائی گئی ہیں۔
Short Link
Copied