اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ اب پورا پاکستان نالائق وزیراعظم سے نجات چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پشاور میں پیپلزپارٹی کے کامیاب جلسے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے بعد محمود خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی والوں کو پہلے نالائقی کی بیماری تھی، اب وہ امراض چشم کے مریض بھی بن چکے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ محمود خان کان کھول کر سن لیں کہ خیبرپختونخوا میں جیالے اپنے قدم جما چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کرکے محمود خان اپنی نوکری بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اب پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی بھی کہہ رہے ہیں کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت کرپٹ ہے۔
Short Link
Copied