شہباز شریف

پنجگور میں مزدوروں کا قتل، وزیراعظم نے سخت ہدایت جاری کردی

(پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شہباز شریف نے پنجگور کے علاقے خدابدان میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور مقتولین کی درجات بلندی کی دعا اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

انہوں نے زخمی مزدوروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ معصوم اور بے گناہ مزدور پنجگور کے علاقے خدابدان میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے متعلق ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق 7 مزدوروں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان روانہ کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مزدوروں کی میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے پنجگور ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے