پنجاب: یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر انتہائی سخت سیکیورٹی کا پلان

لاہور (پاک صحافت) یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہوگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر 8 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار مامور ہوں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے