لاہور (پاک صحافت) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے پنجاب کے گیارہ اضلاع میں مزید دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاون میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے پابندیوں کے ساتھ ساتھ مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ متعدد اضلاع میں لاک ڈاون بھی جاری ہے۔ جبکہ گیارہ اضلاع میں پندرہ ستمبر تک لاک ڈاون کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جن گیارہ اضلاع میں لاک ڈاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
Short Link
Copied