سی ٹی ڈی

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 33 دہشت گرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، گجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان، بکھر میں کی گئیں، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 26 حفاظتی فیوز وائر، ہزاروں گولیاں اور بڑی مقدار میں اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے علاوہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب، حمزہ جاوید سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے