لاہور (پاک صحافت) لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارشوں سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 155 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی والا تالاب 144، نشتر ٹاون 104 اور لکشمی چوک میں 101 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد لیسکو کے 95 فیڈرز سے معطل ہونے والی بجلی کا سلسلہ مرحلہ وار بحال کیا جارہا ہے اور اب تک 75 فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں موسلادھار بارش کے باعث شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں۔
Short Link
Copied