اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ضمنی انتخابات کے نتائج تسلیم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔ پنجاب کی ان 16 صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو اور مضبوط کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اور آئندہ بھی عوام ن لیگ اور نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے رہیں گے۔
Short Link
Copied