مریم نواز

پنجاب کے طلباء کو ملکی اور غیرملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے طلباء کو ملکی اور غیرملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم خواندگی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم خواندگی پر آج سب کو پڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ دین اسلام علم حاصل کرنے پر زور دیتا ہے اور قرآن مجید میں بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ خواندگی معیار زندگی کو بہتر اور ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ سو فیصد خواندگی حاصل کیے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ تعلیم تک رسائی آسان بنانے کیلئے حکومت پنجاب تاریخی اور اختراعی اقدامات کررہی ہے۔ چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت 3 اضلاع کے 4 لاکھ طلبہ کو دودھ کے پیکٹ دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو تعلیم و تحقیق میں معاونت کے لیے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔ طلبہ خاص طور پر طالبات کو آمد و رفت میں آسانی کے لیے ہر تحصیل میں بسیں مہیا کریں گے۔ انرولمنٹ کیمپین کے تحت بچوں کے داخلے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے