نواز شریف

پنجاب کیلئے بجلی کے فی یونٹ میں 14 روپے کم کیے جارہے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 14 روپے کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ نیوز کانفرس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے 500 یونٹ والے صارفین کو یہ ریلیف دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ معلوم ہے عوام مہنگائی، بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہے۔ 21 اکتوبر مینار پاکستان جلسے میں بجلی بلوں پر کافی گفتگو کی تھی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرے دور میں غریبوں کا بجلی بل 1600 آتا تھا آج 18 ہزار آرہا ہے، غریب بچوں کا پیٹ پالے گا یا اپنی تنخواہ بلوں میں اجاڑ دے گا۔ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اور آج کس قدر بڑھ گیا ہے، ہمارے دور میں بجلی کے بل بہت کم آتے تھے، ہمارے دور میں آمدنی اخراجات سے زیادہ تھین لیگ کے پیچھلے دور میں 10، 10 روپے کلو سبزیاں بھی ملتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سولر پینل اسکیم بھی لارہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے سولر اسکیم کیلئے 700 ارب روپے رکھے ہیں۔ 2013 میں ہم نے معیشت کو ٹھیک کیا، ماضی کے اخبار دیکھ لیں تو کہا جاتا تھا پاکستان معاشی قوت بننے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے