پنجاب پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 4 مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار

لاہور (پاک صحافت) پنجاب پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 402 کومبنگ آپریشنز میں 9 مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔

واضح رہے کہ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث 116 اشتہاری، 69 عدالتی مفرور جبکہ 43 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے