راولپنڈی (پاک صحافت) پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی) نے بوسٹن میں ایس پی بینش فاطمہ کوبین الاقوامی ایوارڈ برائے آئی اے سی پی 2024 سے نوازا۔
آئی اے سی پی ہر سال دنیا بھر کے 40 سال سے کم عمر نمائندگان میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتا ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور عالمی ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
Short Link
Copied