پنجاب میں گلی محلوں سے ٹنوں کے حساب سے کچرا اٹھایا جاچکا، عظمیٰ بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلی محلوں سے ٹنوں کے حساب سے کچرا اٹھایا جاچکا۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے، تاریخ میں کبھی گلی اور محلوں میں صفائی نہیں ہوتی تھی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 90 روز میں صفائی کا باقاعدہ نظام لے کر آرہے ہیں، اب شہر اور گاؤں دونوں صاف ہوں گے۔

واضح رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ہم مارڈرن دیہات بنائیں گے، لوکل گورنمنٹ کا محکمہ صفائی مہم کو لیڈ کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے