پنجاب میں کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کم آمدن والے لوگوں کے لیے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ملکی تاریخ کا بڑا اور سستا رہائشی پروجیکٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، ہر سال دائرہ کار بڑھائیں گے، پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈیز دیں گے اور آسان ماہانہ اقساط مقرر کریں گے، پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور لاکھوں خاندان بہتر زندگی گزار سکیں گے، پروگرام سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کے لیے ملکی تاریخ کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے گھر لوگوں کو اپنے گھر کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، دیہات میں 10مرلے اور شہروں میں 5 مرلے تک رہائشی پلاٹ کے مالکان 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے