پیپلزپارٹی ن لیگ

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ کی کمیٹی کا اجلاس طلب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے گا، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور حسن مرتضی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ رہنما پی پی پی ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی بھی اہم بیٹھک میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے، رانا ثناءاللہ، ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گزشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی، پیپلزپارٹی نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پاورشیئرنگ فارمولے کے طے شدہ نکات پر عمل درآمد کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے صورتحال سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو آگاہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے