پنجاب میں قومی اسمبلی و سینیٹ طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز

پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں وفاقی طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد آج صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی تجویز ہے اور اس کے لیے آج ایک قرار داد صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی جس میں پنجاب میں وفاق کی طرح سینیٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

قرارداد ن لیگ کے سمیع اللہ اور پیپلز پارٹی کے علی حیدر سمیت دیگر ارکان نے تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور آبادی کے لحاظ سے پنجاب دنیا کے 171 ممالک سے بھی بڑا صوبہ ہے۔

واضح رہے کہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آئین میں ضروری ترمیم کے ذریعے پنجاب میں 2 ایوانی نظام رائج کرے اور اس کے لیے صوبے میں ایوانِ بالا (سینیٹ) پنجاب کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے