لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کردیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا اس دوران کابینہ نے کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی۔
دوران اجلاس وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم بھی جاری کیا۔