پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے