مریم نواز

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، کئی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا انقلابی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چودہ رکنی خصوصی اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی، اور اسے ساٹھ دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینئر سینئر وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمٰن اور وزیرقانون بھی کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔ حکومت اور گورننس کے نظام میں تبدیلی کیلئے ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا۔

وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا۔ اس ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی اور حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے