احسن اقبال

پنجاب میں خدمت سے ن لیگ اور دوسری پارٹیوں کا فرق پتا لگ جائے گا، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں خدمت سے ن لیگ اور دوسری پارٹیوں کے درمیان فرق کا پتا چل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے چکری میں جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم ن لیگ کو سادہ اکثریت دیتی تو بہتر خدمت کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں ن لیگ دوسری جماعتوں سے مل کر مخلوط حکومت بنائے گی، مخلوط حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود بہتر عوامی خدمت کریں گے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں سادہ اکثریت کے سبب مسلم لیگ ن کی حکومت بنائیں گے، پنجاب میں خدمت سے ن لیگ اور دوسری پارٹیوں کے درمیان فرق کا پتا چل جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خدمت سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں نمبر ون حکومت بنے گی۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر مجھے ایک نشست چھوڑنا پڑے گی، اگر پی پی 54 کی نشست چھوڑی تو احمد اقبال اس پر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر اور فلسطین میں امن ہم سب کا خواب ہے، مریم نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے