اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے موجودہ حالات میں سیاسی استحکام آئے گا، ہم اس کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی لانے کیلئے وفاقی حکومت کی کوششوں سے متعلق رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے اور ہم اس وقت اس پر عمل کریں گے جب ممکن سمجھیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ اس سیاسی تبدیلی سے ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کو ختم کرنے کے لئے ہم اس پر سیاسی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور اس تبدیلی سے غیر یقینی صورتحال میں سیاسی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب پنجاب کی عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔
Short Link
Copied