پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف

لاہور  (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابط میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں۔  اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب دیکھتے ہیں اراکین کے رابطوں سے متعلق کس کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اراکین کی ملاقاتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھتے ہیں اراکین کے رابطوں سے متعلق کس کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ میرے کچھ دوست اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا، جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے