لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 10 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے ایک ہزار 132، ملتان سے ایک ہزار 48 جبکہ لاہور سے 452 افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ رواں برس تین لاکھ 94 ہزار 795 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ایک ہزار 540 مریضوں کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کردیئے گئے ہیں۔ اس مرض سے بینائی متاثر نہیں ہوتی، جو آٹھ سے 10 روز میں بہتر ہوجاتا ہے۔
Short Link
Copied