لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت 5 اضلاع میں داخل ہونے والے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور، سرگودھا، ملتان سمیت دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری 36 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی ہے۔ دہشت گردوں میں مسعود الرحمن، سبحان اللہ، ساجد علی، عزیز خان اور دیگر شامل ہیں جن کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
Short Link
Copied