پنجاب سے کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے 7 دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے مختلف شہروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ خیال رہے کہ دہشت گردوں کو راول پنڈی، ساہی وال، بہاول پور اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی شناحت ابرار الحق، عبدالرحمٰن، عمیر، عمران، اشفاق، ایوب اور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے