لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پنجاب حکومت گرانے کو تیار ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھاکہ اگر پنجاب حکومت گر گئی تو دس دن کے اندر اندر وفاقی حکومت بھی گر جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر انا ثناء اللہ نے شرکت کی، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا۔ اس موقعے پر (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت گرا دی تو مرکزی حکومت بھی دس دن کے اندر اندر گر جائے گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مزید نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے طاقت ور حلقوں کا کم از کم نیوٹرل ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کا مقصد اپنے لیے ریلیف حاصل کرنا تھا، حکومت گرانا نہیں۔