پنجاب حکومت کیجانب سے سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی عائد

پنجاب حکومت

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری افطار پارٹیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے سرکاری تحائف دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ سرکاری سطح پر منعقد ہونے والی افطار پارٹیوں میں لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔ جس سے سرکاری خزانے پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور حد سے زیادہ پیسہ ان تقاریب میں خرچ ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے سرکاری خزانے کا بوجھ کم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے